دماغ ایک تعارف

دماغ ایک تعارف
دماغ انسانی جسم کا وہ عضو ہے جو ہمارے سر کے اندر موجود ہوتا ہے اور ہمارے سارے افعال و حرکات کو قابو میں رکھتا ہے ۔دماغ ایک مضبوط ہڈی کے صندوق میں محفوظ رہتا ہے جس کو کھوپڑی یا کاسہ سر کہتے ہیں۔
دماغ ہی سوچنے ،سمجھنے،سیکھنے، بولنے اور پڑھنےلکھنےجیسی تمام صلاحیتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔
دماغ کے بغیر انسان زندہ لاش شمار کیاجاتا ہے اس لئے کہ دماغ جسم کا جزء لاینفک ہے۔

دماغ کس چیز سے بنا ہے
(دماغ کی خلقت)
انسانی دماغ میں 100ارب سے زائد خلیے ہوتے ہیں
دماغ کا 60٪ فیصد حصہ چربی سے اور بقیہ 40٪فیصد حصہ پانی،پروٹین،کاربوہیڈریٹ اور نمک سے بنا ہوا ہے۔

دماغ کے اجزاء
دماغ کے تین اجزاء ہوتے ہیں جو کہ یہ ہیں ۔

تصویر
1۔ cerebellum (سری بلم) یہ دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہے جیسا کہ اوپر کی تصویر میں بتایا گیا ہے اور یہ انسان کے سوچنے ،سمجھنے، سیکھنے ،مسائل کا حل تلاش کرنے ،جذبات و احساسات، یادداشت ،پڑھنے ،لکھنے اور تمام طرح کے رضاکارانہ افعال کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔
2 ۔cerebrum (سری برم) یہ انسان کے توازن اور خدوخال کو برقرار رکھتا ہے۔
3۔ brain stem (برین اسٹم) یہ انسان کے سانس لینے ،دل کی دھڑکن ،اور ایسے اعصاب و عضلات جو دیکھنے ،سننے،چلنے،کھانے ،میں مدد دیتے ہیں ان تمام کو قابو میں رکھتا ہے۔ نیز
دماغ کو ریڈ کی ہڈی سے جوڑ کر رکھتا ہےاس طرح دماغ اور ریڈ کی ہڈی دونوں مل کر مرکزی اعصابی نظام کو تشکیل دیتے ہیں۔

دماغ کے افعال
جس طرح انجن کے بنا کار بے کار ہے ایسے ہی بغیر دماغ کے انسان زندہ لاش ہے نہ کوئی کام کرسکتا ہے اور نہ کچھ بول سکتا ہے کیونکہ انسان کے تمام افعال کا متحرک دماغ ہے۔

دماغ اور حواسِ خمسہ
دماغ حواس خمسہ (سونگھنا،دیکھنا،چھونا،چکنا،سننا) کے ذریعے جسم پر ہونے والے حرکات کے متعلق معلومات حاصل کرتا ہے ، اور اسکا جواب دیتا ہے ۔

دماغ سے متعلق چند حیرت انگیز معلومات
ہمارے دماغ کا دایاں حصّہ جسم کے بائیں حصے کو قابو میں رکھتا ہے جبکہ دماغ کا بایاں حصہ جسم کے دائیں حصے کو کام کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
ہمارا دماغ پورے جسم کو فراہم کی جانے والی آکسیجن کا 20%
اور پورے جسمانی توانائی کا 20٪ سے 30٪استعمال کرتا ہے۔
دماغ سے ہمارے اعضاء تک پہنچنے والے پیغام کی رفتار چار سو (400km) کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے.
انسانی دماغ میں خون کی نالیوں کا ایک وسیع جال بچھا ہوا ہے جسکی لمبائی تقریباً 700سو کلومیٹر تک ہوتی ہے۔جب انسان کے دماغ میں کوئی نیا خیال یا کوئی بات یاد آتی ہے تو اس وقت انسان کے دماغ میں دو یا دو سے زائد خلیوں میں رابطہ وجود میں آتا ہے ۔
انسان کی حالت بیداری میں دماغ 25واٹ کی بجلی پیدا کرتا ہے جس سے ایک بلب روشن کیا جاسکتا ہے ۔
دماغ میں درد محسوس ہونے والے حسی اعضاء نہیں ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دماغ کے آپریشن کے وقت مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment